آج مورخہ 7 دسمبر 2024ء کو نائب صدر بلوچستان نیشنل پارٹی سابق وزیر اعلی بلوچستان کےکوارڈینیٹر اور لیگل ایڈوائزر جناب ڈاکٹر اسحاق بلوچ کا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کوئٹہ کا وزٹ ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر صفیہ مینگل صاحبہ نے انہیں ادارہ ہذا کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور تمام سیکشنز کا وزٹ کرایا جس پر ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کرتے ہوۓ خوشی کا اظہار کیااور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ محکمہ صحت میں اپنا بہترین کردار ادا کررہاہے دوران وزٹ ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے بہترین انتظامی امور پر ڈائریکٹر آئی پی ایچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرایا کہ ادارہ ہذا کے لائبریری، کلاس رومز ،اور کمپیوٹر سسٹم کو اپگریڈ کرنے کے لئے بھر پور تعاون کیا جائے گا آخر میں ڈائریکٹر آئی پی ایچ ڈاکٹرصفیہ مینگل صاحبہ نے مہمان کا شکریہ اداکیا۔